اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت استغاثہ کے گواہ پر جرح

عدالت نے وکلا صفائی کی مزید جرح کے لیے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی


عمران اصغر September 14, 2024
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ریفرنس پر سماعت ہوئی—فوٹو: فائل

احتساب عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دائر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی جبکہ ملزمان کے وکلا نے استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح کی۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سینٹرل جیل اڈیالہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دائر 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدالت میں پیش کیا گیا، ملزمان کی جانب سے چوہدری ظہیر عباس اور عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ جبکہ نیب کی جانب سے امجد پرویز اور سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آج وہ نیب کے آخری گواہ پر جرح کریں گے، جس کے بعد وکلا نے نیب کے تفتیشی افسر میاں عمر ندیم پر جرح جاری رکھی۔

عدالت نے وکلا صفائی کی مزید جرح کے لیے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں