شاہین تھری ابابیل بہترین صلاحیتوں کے حامل میزائل بی بی سی

یہ ترقی گزشتہ 79 ویں پوزیشن سے نمایاں بہتری کو ظاہر کرتی ہے


News Agienciyan September 15, 2024
(فوٹو: فائل)

ماہرین نے کہا ہے کہ حالیہ امریکی پابندیوں سے پاکستان کا میزائل ٹیکنالوجی پروگرام متاثر نہیں ہو گا، امریکی پابندیوں کا نشانہ بننے والے شاہین تھری اور ابابیل بلیسٹک میزائل پاکستان کے میزائل ہتھیاروں میں بہترین صلاحیتوں کے حامل اور امریکی تشویش کی وجہ ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی میزائل شاہین تھری اور ابابیل جن کا ذکر امریکی دفتر خارجہ کے اعلامیے میں کیا گیا ، درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل ہیں جوکہ ایم آر وی میزائل کہلاتے ہیں، ماہرین انہیں پاکستانی میزائل ہتھیاروں میں بہترین صلاحیتوں کے حامل قرار دیتے ہیں۔

آسٹریلیا کی نیشنل یونیورسٹی کینبرا کے پروفیسر ڈیفنس سٹڈیز ڈاکٹر منصور احمد کے مطابق یہ2200 کلومیٹر تک مار کرنیوالاجنوبی ایشیا میں پہلا میزائل ہے جو کہ جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت کا حامل اور مختلف اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

دفاعی امور کے ماہر سید محمد علی کے مطابق ایم آر وی میزائل کی خاصیت ہے کہ وہ میزائل ڈیفنس شیلڈ یا بیلسٹک میزائل سسٹم کو کنفیوژ کرکے آزادی سے اپنے ہدف کی جانب بڑھ سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں