تھانہ شاہ فیصل کالونی میں تعینات خاتون پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی

خاتون اہکار کا کسی سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاتون اہلکار نے گھر میں گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے


Staff Reporter September 15, 2024
فوٹو- فائل

تھانہ شاہ فیصل کالونی میں تعینات خاتون پولیس اہلکار مریم نے گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں تعینات خاتون پولیس اہلکار کی گھر میں پھندا لگی لاش ملی ہے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق خاتون اہلکار کی لاش کو نجی اسپتال منتقل کیا گیا ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ خاتون کے شوہر کے مطابق اس کا کسی سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد خاتون اہلکار نے گھر میں گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔

ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا بتایا گیا ہے مگر پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں