اوزون تہہ کو انسانی سرگرمیوں نے شدید متاثر کیا وزیراعظم

پاکستان نے اوزون تہہ کو متاثر کرنے والے کیمیائی مادوں کی پہلی قسم کو مرحلہ وار ختم کر دیا


News Agencies September 16, 2024
(فوٹو: اے پی پی)

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اوزون تہہ کو انسانی سرگرمیوں نے شدید متاثر کیا، شگاف نے انسانوں سمیت کرہ ارض پر موجود ہر جاندار کو خطرے سے دوچار کر دیا۔

اس امر کا اظہار وزیراعظم نے اوزون تہہ کے عالمی دن 16 ستمبر کے موقع پر پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اوزون تہہ کو متاثر کرنے والے کیمیائی مادوں کی پہلی قسم کو مرحلہ وار ختم کر دیا ، 2025تک اپنی متعدد صنعتوں کو اوزون دوست ٹیکنالوجیز پر منتقل کرکے 67.5 فیصدکمی کے ہدف کو پورا کرنے کے راہ پر تیزی سے گامزن ہیں۔

مزید برآں عالمی یوم شناخت کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم مزید جامع معاشرے کی تعمیر کے لیے اجتماعی طور پر کام کر ے ۔ آج کے دن مجھے ایک اہم قومی اقدام کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے جس کا مقصد اعضاء کے عطیہ کو فروغ دینا ہے۔

اس اقدام کے تحت جو بھی فرد رضاکارانہ طور پر اعضاء عطیہ کرنے کے لیے خود کو رجسٹر کروائے گا اس کے قومی شناختی کارڈ پر ایک مخصوص لوگو پرنٹ کیا جائے گا جو کہ انسانی زندگی بچانے کے حوالے سے اس شخص کے عزم کا اعتراف ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔