زیادتی کی شکار پولیو ورکر کو شوہر نے گھر سے نکال دیا

متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ اسے اپنے سسرال سے جان کا خطرہ ہے


Numainda Express September 16, 2024
(فوٹو: فائل)

زیادتی کا شکار پولیو ورکر کو شوہر نے گھرسے نکال دیا۔ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد نے خاتون کی مالی مدد اور سرکاری ملازمت کی لیے سندھ حکومت کو خط لکھ دیا۔

خط میں بتایا گیا کہ متاثرہ خاتون عابدہ انڑ کو اس کے شوہر نے گھر سے نکالا جو اب اپنے بچوں کے ساتھ اپنے والد کے گھر میں رہ رہی ہے۔ خاتون کو 50 لاکھ روپے مالی مدد کے طور پر دیے جائیں اور سرکاری ملازمت دی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے ایس ایس پی جیکب آباد کو بھی لیٹر لکھ کر متاثرہ پولیو ورکر کو تحفظ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ علاوہ ازیں رکن قومی اسمبلی اعجاز حسین جکھرانی نے متاثرہ پولیو ورکر کیلیے 10 لاکھ روپے مالی مدد کا اعلان کردیا ہے۔

دریں اثنا آئی جی سندھ نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا جس کے بعد ڈی آئی جی پیر محمد شاہ جیکب آباد پہنچے، پولیس حکام اور متاثرہ خاتون سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ اسے اپنے سسرال سے جان کا خطرہ ہے۔

متاثرہ ورکر نے پہلے روز زیادتی کا بیان نہیں دیا پھر عدالت میں زیادتی کی تصدیق کی، بیانات تبدیل کرنے میں پولیس یا محکمہ صحت کا کوئی اہلکار ملوث نکلا تو کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں