کوہ پیماؤں کیلیے بلند پہاڑوں کی پرمٹ فیس میں اضافہ

کوہ پیما ایک پرمٹ پر صرف ایک ہی پہاڑ کی مہم جوئی کر سکے گا


خبر ایجنسی September 16, 2024
(فوٹو: فائل)

گلگت بلتستان حکومت نے بلند ترین چوٹی کے 2 کی پرمٹ فیس میں اضافہ کر دیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ فی کوہ پیما فیس میں 5000 ڈالر تک کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ 8 ہزار میٹر سے بلند دیگر پہاڑوں کی پرمٹ فیس میں بھی اضافہ، 9 ہزار ڈالر سے 28 ہزار ڈالر مقرر کردیا گیا ہے۔

کے ٹو پہاڑ کیلیے پرمٹ فیس موسم خزاں میں 25 سو ڈالر اور موسم سرما میں 1500 ڈالر مقرر کی گئی ہے، جبکہ پاکستانی کوہ پیماؤں کیلیے کے ٹو پرمٹ فیس 30 ہزار سے بڑھا کر 1 لاکھ اور ٹریکنگ فیس غیر ملکیوں کے لیے 100 ڈالر سے بڑھا کر 3 سو ڈالر مقرر کی گئی ہے۔

کوہ پیما ایک پرمٹ پر صرف ایک ہی پہاڑ کی مہم جوئی کر سکے گا، ایک سے زائد پہاڑوں کی مہم جوئی کیلیے الگ الگ پرمٹ لینا ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گروپ ممبران کی تعداد 20 سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے اور ہائی ایلٹیٹیوٹ پورٹرز کے لیے انشورنس کی رقم 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں