توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ بولیاں طلب
اگر کوئی تحفہ خریداری سے رہ جائے تو وہ عوام میں فروخت کیلیے نیلام کیا جاتا ہے
توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی تخمینہ کاروں سے 30 ستمبر تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق زیورات، گھڑیاں اور قالینوں سمیت دیگر تحائف کی قدر معلوم کی جائے گی۔
واضح رہے توشہ خانہ کے تحائف سیاسی عہدیداروں، بیورو کریسی جس میں سویلین اور ملٹری دونوں اور اعلی عدلیہ کے ججوں میں فروخت کیلیے دستیاب ہوتے ہیں لیکن اگر کوئی تحفہ خریداری سے رہ جائے تو وہ عوام میں فروخت کیلیے نیلام کیا جاتا ہے۔