کسٹمز نے ایک کارروائی کے دوران ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی۔
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے حکام نے انسداد اسمگلنگ مہم کے سلسلے میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کی اسمگل شدہ مضر صحت چھالیہ برآمد کرلی۔
ڈپٹی کلکٹر کسٹمز رضا نقوی کے مطابق پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت خفیہ اطلاع پر گلزار ہجری کے علاقے میں ایک گودام پر چھاپا مارا گیا جہاں سے اسمگل شدہ مضر صحت 25 ٹن چھالیہ برآمد کرلی گئی، جس کی مالیت 2 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے۔
برآمد ہونے والی چھالیہ کو ضبط کرکے کسٹمز اینٹی اسمگلنگ گودام منتقل کردیا گیا ہے جب کہ کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔