کراچی میں صنعت کار کے گھر پر کروڑوں روپے مالیت کی ڈکیتی

تین مسلح ملزمان 40 تولے سونا اور دس لاکھ روپے نقد کے ساتھ اسلحہ بھی لے گئے، ایس ایس پی سینٹرل


طحہ عبیدی September 16, 2024
 ( فوٹو؛ فائل )

شہر قائد کے ضلع وسطی میں ڈاکوؤں نے گھر میں داخل ہوکر صنعتکار کے گھر کا صفایا کیا اور چالیس تولے سونا، دس لاکھ نقد سمیت اسلحہ اپنے ساتھ لے گئے۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے صنعت کار کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کی بڑی واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایف میں تین مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہوکر مکینوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔

مسلح افراد اپنے ہمراہ چالیس تولے سونا، دس لاکھ روپے اور اسلحہ لے گئے۔ واردات کی اطلاع موصول ہونے کے بعد متعلقہ پولیس کو موقع پر بھیج دیا گیا ہے جبکہ شواہد اکھٹے کر کے اہل خانہ کے بیانات قلم بند کیا جارہے ہیں۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ڈکیتی کی واردات کا واقعہ حیدری مارکیٹ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں