پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ رکوانے کے لیے درخواست دائر

پی ٹی آئی لیڈر شپ جلسے میں عدلیہ مخالف تقاریر کرسکتی ہے روکا جائے، درخواست گزار وکیل


کورٹ رپورٹر September 18, 2024
فوٹو:فائل

پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدلیہ مخالف تقاریر اور پی ٹی آئی کا جلسہ رکوانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست مرزا واحد رفیق کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ سیکیورٹی خدشات کے تحت عدالت سے رجوع کرتی رہی ہے، پی ٹی آئی اپنے موقف سے ہٹ کر لاہور میں جلسہ کرنے جارہی ہے، پی ٹی آئی کے 8 ستمبر کے جلسے میں حکومت اور عدلیہ کے خلاف زبان استعمال کی گئی اور اب اتھارٹیز کی منظوری کے بغیر پی ٹی آئی جلسہ کرنا چاہ رہی ہے۔

درخواست گزار وکیل نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ جلسے میں عدلیہ مخالف تقاریر کرسکتی ہے، پی ٹی آئی آئین میں دی گئی رعایت کا غلط استعمال کر رہی ہے، عدالت پی ٹی آئی لیڈرشپ کی عدلیہ مخالف تقاریر روکنے کا حکم دے، عدالت پی ٹی آئی کو اتھارٹیز کی منظوری کے بغیر جلسہ کرنے سے روکنے کا حکم دے، عدالت بغیر اجازت جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔