کے الیکٹرک کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری متعدد غیرقانونی کنکشنز ہٹا دیے گئے

کےالیکٹرک کا 70 فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے، ترجمان کے الیکٹرک


Staff Reporter September 18, 2024
فوٹو- فائل

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کےالیکٹرک کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ حال ہی میں پاور یوٹیلیٹی نے میں منگھوپیر میں کاروائی کرتے ہوئے متعدد ماربل فیکٹریوں میں لگائے گئے غیرقانونی بجلی کنکشنز (کنڈوں) کو ہٹادیا کاروائی کے دوران 1000 کلوگرام کے 35 غیرقانونی کنکشنز کو کے۔ الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر سے ہٹایا گیا، جس سے ماہانہ 20لاکھ یونٹس بجلی چوری کی جارہی تھی.

شہر میں بڑھتی ہوئی بجلی کی چوری ایک بڑا چیلنج ہے جبکہ فیکٹریوں میں غیرقانونی کنکشنز لگانے سے صورت حال خطرناک ہوجاتی ہے بجلی کی چوری کے لیے استعمال ہونے والے کنڈے نیٹ ورک کے حفاظتی پروٹوکول کو نظرانداز کر کے لگائے جاتے ہیں۔

غیرقانونی کنڈا کنکشنز سے کے الیکٹرک کے انفرا اسٹرکچر اور شہریوں کے لیے خطرات بڑھ جاتے ہیں کے الیکٹرک نقصانات میں کمی اور بجلی کے انفرا اسٹرکچر کے تحفظ کے لیے مہم چلاتا ہے بجلی کی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی دو اہم عوامل ہیں جو کسی علاقے کے نقصان کے پروفائل کا تعین کرتے ہیں۔

کےالیکٹرک کا 70 فیصد نیٹ ورک لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ ہے جبکہ باقی علاقوں میں نقصانات کو کم کرنے کے لیے پاور یوٹیلیٹی کوشاں ہےتاکہ قابل اعتماد اور محفوظ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے نقصانات میں کمی والے علاقوں کی لوڈ شیڈنگ میں کمی یا خاتمہ کیا جاتا ہے۔

کمپنی کی صارفین علاقے کے منتخب نمائندوں اور کمیونٹی رہنماؤں سے اپیل ہے کہ وہ بلوں کی باقاعدہ ادائیگی کے کلچر کو فروغ دیں اور بجلی چوری کی سختی سے حوصلہ شکنی کریں ایسے اقدامات شہر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں