یورپ میں پروازوں کی بحالی سی اے اے نے یورپی ایوی ایشن کو ضروری امور کی تکمیل سے آگاہ کردیا
پاکستانی پروازوں کی بحالی کےمعاملے پرسول ایوی ایشن اتھارٹی اوریورپی ایوی ایشن حکام کے مابین آن لائن میٹنگ ہوئی
یورپ میں پاکستانی پروازوں کی بحالی کےمعاملے پرسول ایوی ایشن اتھارٹی نے یورپی ایوی ایشن حکام کو آگاہ کیا ہے کہ سی اےا ے پاکستان نے ریگولیٹری کے تمام ضروری امورمکمل کرلیے ہیں۔
ذرائع کےمطابق یورپ میں پاکستانی پروازوں کی بحالی کےمعاملے پرسول ایوی ایشن اتھارٹی اوریورپی ایوی ایشن حکام کے مابین آن لائن میٹنگ ہوئی، آن لائن میٹنگ میں پاکستانی ہوا بازی اتھارٹی کےتمام شعبوں کےحکام شریک ہوئے۔
سی اے اے اوریورپی حکام کی آن لائن میٹنگ میں سول ایوی ایشن اتھارٹی یورپی ایوی ایشن کوآگاہی دی کہ سی اےا ے پاکستان ریگولیٹری نے تمام ضروری امورمکمل کرلیے ہیں۔
ذرائع کےمطابق یورپی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اجلاس رواں سال کے نومبرمیں ہوگا،میٹنگ کے دوران یورپی حکام نے سی اے اے کوآگاہی دی کہ پاکستانی ائیرلائنز کی یورپی ممالک کے لیے معاملہ زیرغورآئےگا،ان کی جانب سے میرٹ دیکھ کرپاکستانی فلائٹس کی بحالی کے فیصلے کے بارے میں بھی بتایا گیا۔
یورپی حکام نے پاکستان کومشورہ دیا کہ نومبر کےجائزہ اجلاس تک پاکستان ریگولیٹری اقدامات کومزید بہترکرے،سی اے اے کی جانب سے بین الاقوامی ہوابازی کےادارے کوتفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پائلٹس لائسنسنگ شعبےمیں امتحانات کےنظام کومکمل اپ گریڈ کردیا ہے، فلائٹ اسٹینڈرڈ اورائیروردینس شعبہ جات میں انسپکٹرز کی مطلوبہ تعداد کویورپی یونین کےمعیار کےتحت بڑھا دیا گیا ہے اور ایئرپورٹس اتھارٹی اورریگولیٹری شعبوں پرمشتمل پاکستان سول ایوی ایشن قائم کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یورپ میں پاکستانی ائیرلائنز پرگذشتہ 4سال سے پابندی عائد ہے۔