کراچی ایئرپورٹ پر جعلی دستاویزات کا حامل مسافر گرفتار

ملزم کے پاسپورٹ پرلگے عراقی ویزہ پرضروری سیکیورٹی ودیگر خصوصیات موجود نہ تھیں، ترجمان ایف آئی اے


Staff Reporter September 19, 2024
فوٹو: ایکسپریس نیوز

ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پرکارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات کے حامل مسافرکوگرفتارکرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل پرتعینات امیگریشن عملے نے کارروائی کے دوران جعلی سفری دستاویزات پرسفرکرنے والے مسافرکوگرفتارکیا گیا،ملزم کی شناخت محمد کاشف جلیل کےنام سےہوئی،جوفلائٹ نمبرجی نائن 548کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا۔

امیگریشن پراسیس کے دوران ملزم کی دستاویزات کومشکوک پایا گیا، مشکوک معلوم ہونے پرپاسپورٹ اوردیگر دستاویزات کوسیکنڈ لائن آفس کےفرانزک پراسیس سےگزاراگیا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ پرلگے عراقی ویزہ پرضروری سیکیورٹی ودیگر خصوصیات موجود نہ تھیں،ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نےمذکورہ جعلی دستاویزات اٹک میں مقیم ثاقب نامی ایجنٹ سے 500 ڈالر میں حاصل کیں۔

گرفتارملزم کومزید قانونی کارروائی کے لیے انسدادانسانی اسمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں