آئندہ تین روز کے دوران کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان

نمی کا تناسب 65 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ حدت محسوس کی جاسکتی ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter September 19, 2024
(فوٹو: فائل)

آئندہ تین روز کے دوران شہر کا موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے، پارہ 35 ڈگری تک تجاوز کرسکتا ہے۔

جمعرات کو شہر کا مطلع گرم و مرطوب ریکارڈ ہوا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ روزکے مقابلے میں 1.5 ڈگری اضافہ سے 34.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، دن بھرسمندر کی کم رفتارہوائیں چلیں جبکہ بیشتروقت دھوپ رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران شہر کا موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے، اس دوران نمی کاتناسب 55 تا 65 فیصد بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زائد حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں فی الحال بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، نمی کا تناسب 65 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ حدت محسوس کی جاسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں