پاکستان کو IAEA کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کر لیا گیا

کینسر کی تشخیص، علاج اور علاقائی رکن ممالک کے ساتھ مہارت کے اشتراک میں اس کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا گیا


Numainda Express September 20, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

پاکستان کو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کا رکن منتخب کر لیا گیا۔

یہ اعزاز پاکستان اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی امن اور ترقی کے لیے ایٹم کے استعمال میں IAEA کے بصیرت انگیز اقدامات میں فعال شرکت کی عکاسی کرتا ہے۔ 68 ویں جنرل کانفرنس (GC) پاکستان کے لیے بہت سے اعزازات لے کر آئی ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے معروف اسپتال نیوکلیئر میڈیسن، آنکولوجی اینڈ ریڈیو تھراپی انسٹی ٹیوٹ (NORI) نے بین الاقوامی سطح پر اس وقت تعریفیں سمیٹیں جب کینسر کی تشخیص، علاج اور علاقائی رکن ممالک کے ساتھ مہارت کے اشتراک میں اس کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا گیا۔

اور یہ اعتراف کسی اور نے نہیں بلکہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی Rafael Mariano Grossi نے خود سائیڈ لائن ایونٹس کے دوران کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں