کراچی کرسچن کالونی کے قریب فائرنگ نوجوان زخمی
زخمی نوجوان کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال ٹراما سینٹر لیجایا گیا
بلدیہ کرسچن کالونی کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔
بلدیہ اتحاد ٹاون کرسچن کالونی آفریدی چوک کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں نوجوان زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال ٹراما سینٹر لیجایا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت 17 سالہ میتھیو کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا تھا تاہم پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔