پاک چین آزاد تجارتی سمجھوتے میں ڈیڈ لاک پیدا ہوگیا

آگاہ کر دیا، چین تحفظات کو دور کرنے پر تیار نہیں، ملکی معیشت کو بڑا نقصان پہنچنے کا اندیشہ


آن لائن July 13, 2014
آگاہ کر دیا، چین تحفظات کو دور کرنے پر تیار نہیں، ملکی معیشت کو بڑا نقصان پہنچنے کا اندیشہ۔ فوٹو: فائل

LONDON: پاکستان اور چین کے درمیان آزادانہ تجارتی سمجھوتہ ایف ٹی اے میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا ہے۔

پاکستان نے اپنے مختلف تحفظات سے چین کو آگاہ کر دیا ہے تاہم چین ان تحفظات کو دور کرنے کیلیے تیار نہیں جس سے ملکی معیشت کو بڑا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق چین کیساتھ آزاد تجارتی معاہدہ بہت عجلت میں کیا گیا اور گزشتہ سال نومبر میں ایف ٹی اے پر بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا تاہم اس کے بعد اب تک چین پاکستان کیساتھ مذاکرات کرنے پر آمادہ ہے اور نہ ہی تحفظات دور کیے جارہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چین کیساتھ آزاد تجارتی معاہدے کیوجہ سے ہماری منیوفیکچرنگ بالخصوص جوتے اور کھولنے کی صنعت کو بہت زیادہ نقصان ہورہا ہے بہت زیادہ تعداد میں ارزاں نرخوں کی چینی مصنوعات ہماری منڈیوں میں آگئیں اور چین نے پاکستان سے خام مال درآمد کرنا شروع کردیا جس سے ہماری منیوفیکچرنگ ویلیو ایڈیشن کی طرف نہ جاسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں