پنجاب اسمبلی کے کل کے اجلاس کا ایجنڈا جاری امن و امان اور مہنگائی پرعام بحث کی جائے گی

اجلاس میں محتلف محکموں کی پانچ سالانہ کارگردگی رپورٹس پیش کی جائیں گی


افضال طالب September 22, 2024
فوٹو- فائل

پنجاب اسمبلی کا کل صبح گیارہ بجے ہونے والے 15ویں اجلاس کا اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایجنڈا جاری کر دیا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس کےایجنڈے پر محکمہ خوراک پنجاب سے متعلق سوالات دریافت کیے جائیں گے اور علیحدہ فہرست میں اراکین اسمبلی کے توجہ دلاؤنوٹسز اور تحریک التواء کار ایوان میں پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں محتلف محکموں کی پانچ سالانہ کارگردگی رپورٹس پیش کی جائیں گی اس کے علاوہ امن امان اور مہنگائی پرعام بحث کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کے پندہویں اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں