نجی شعبے کیلیے بینک قرضوں میں سالانہ بنیادوں پر 36 فیصد اضافہ

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق اگست میں نجی شعبے کو جاری بینک قرضوں کا حجم 8243 ارب رہا


News Agencies September 23, 2024
(فوٹو: فائل)

اگست میں نجی شعبے کیلیے بینک قرضوں میں سالانہ بنیادوں پر 3.6 فیصہ اضافہ جبکہ گاڑیوں کی خریداری کیلیے 18.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق اگست میں نجی شعبے کو جاری بینک قرضوں کا حجم 8243 ارب رہا جو گزشتہ سال اگست میں جاری 7960 ارب قرضوں کے مقابلے میں 3.6 فیصد زائد ہے۔

اس دوران گاڑیوں کیلیے قرضوں کا حجم 227 ارب رہا جو گزشتہ سا ل اگست میں جاری 278 ارب قرضوں کے مقابلے میں 18.3 فیصد کم ہے۔

ادھر گورنر اسٹیٹ بینک کے نام خط میں شوگر ملوں نے قرضے واپسی کی تاریخ 31 دسمبر 2024 تک بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملوں کو گنے کی ترسیل کے 15 روز بعد کاشتکاروں کو ادائیگیاں کرنا ہوتی ہیں، ان کیلیے 200 ارب کے قرضے 30 ستمبر تک کلیئر کرنا ممکن نہیں، فاضل اسٹاک برآمد کرنے کی اجازت پر ہی واپسی ممکن ہو پائے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔