برآمدات 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کی کوشش ہے جام کمال

پاکستان زیتون کی کاشت میں نمایاں پیشرفت کر رہا ہے، برآمدات جلد شروع ہوں گی


خبر ایجنسی September 24, 2024
(فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں فوڈ سیکٹر میں ویلیو ایڈیشن سے برآمدات 4 گنا بڑھائی جا سکتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیر کو برطانوی ٹریڈ کمشنر اولیور کرسچن سے ملاقات میں کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کی قیادت میں برآمدات کو 30 ارب سے 60 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان زیتون کی کاشت میں نمایاں پیشرفت کر رہا ہے، برآمدات جلد شروع ہوں گی، برطانوی ٹریڈ کمشنر نے کہا کہ برطانیہ پاکستان کیساتھ دو طرفہ تجارت بڑھانے کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں