تمام پراجیکٹ ڈائریکٹر جلد تعینات کیے جائیں احسن اقبال

وزارت منصوبہ بندی کی رکی ہوئی فائلوں کو فوری نکالا جائے تاکہ کسی کام میں تاخیر نہ ہو


خبر ایجنسی September 24, 2024
(فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ تمام منصوبوں کے پروجیکٹ ڈائریکٹرز کو جلد از جلد تعینات کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزارت منصوبہ بندی کی رکی ہوئی فائلوں کو فوری نکالا جائے تاکہ کسی کام میں تاخیر نہ ہو، رکے ہوئے کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس ڈی پی کے تحت جاری وزارت منصوبہ بندی کے منصوبوں پر تفصیلی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، وفاقی وزیر نے تمام اسسٹنٹ چیفس اور ریسرچ افسران کو ہدایت کی کہ وہ بیرون ملک اعلی یونیورسٹیوں میں اسکالرشپ کے لیے اپلائی کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں