جج کا تبادلہ 9 مئی کے 4 مقدمات کا جیل ٹرائل نہ ہو سکا

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئینی ترمیم کے ذریعے چھانگا مانگا کی سیاست زندہ کر رہے ہیں


Numainda Express September 24, 2024
(فوٹو: فائل)

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت سانحہ 9 مئی کے چار مقدمات پر سماعت ہوئی۔ ایڈمن جج کے تبادلہ کے باعث مقدمات کا جیل ٹرائل نہیں ہو سکا جس پر ڈیوٹی جج نے سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

صنم جاوید، خدیجہ شاہ، روبینہ جمیل، یاسمین راشد سمیت ملزمان بھی حاضری کیلیے پیش ہوئے، شاہ محمود قریشی کی بھی حاضری مکمل کی گئی۔

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف آئینی ترمیم کے ذریعے چھانگا مانگا کی سیاست زندہ کر رہے ہیں، انہیں گلہ ہے قوم میرے لیے نہیں نکلی ، عمران خان کیلئے کیوں نکلی، نواز شریف اب کٹھ پتلی بن گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں