اسٹیٹ بینک سے آئی پی پیز کی اوور انوائسنگ کی تفصیلات طلب

منصوبے میں تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے جنہیں سزا ہونی چاہیے


News Agencies September 24, 2024
(فوٹو: فائل)

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور نے اسٹیٹ بینک سے آئی پی پیز کی اوور انوائسنگ کی تفصیلات طلب کر لیں۔

سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس ہوا، چیئرمین کمیٹی نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) فنڈز کے استعمال پر سوالات اٹھائے۔

سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ 2018 کے بعد آئی ایم ایف کے کتنے پیسے آئے، یہ بتا دیا جائے جو پیسے آئے کہاں کہاں اور کتنے خرچ ہوئے؟سٹیٹ بینک حکام کا کہنا تھا کہ ہم عالمی مالیاتی فنڈ کی تفصیلات کمیٹی کو فراہم کر دیں گے۔

مزید برآں اجلاس میں تربیلا کے پانچویں توسیع ہائیڈرو پاور منصوبے سے پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں تربیلا کے پانچویں توسیع پروجیکٹ میں تاخیر کے سبب ڈیڑھ کروڑ ڈالر سود کی مد میں کٹوتی ہونے کا انکشاف ہواہے۔

کمیٹی کے رکن سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ منصوبے میں تاخیر کی وجہ سے سود کا اضافی بوجھ بڑھ گیا، یہ پیسے قوم کے ہیں کسی کے باپ کے نہیں ہیں، منصوبے میں تاخیر کے ذمہ داروں کا تعین ہونا چاہیے جنہیں سزا ہونی چاہیے۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس محمد جاوید حنیف کی زیر صدارت ہوا۔ پیر کو منعقدہ اجلاس میں برآمدات میں اضافے، علاقائی تجارتی کے فروغ اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی)کی کارکردگی کے حوالے سے بحث کی گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں