آئی ایم ایف کا اجلاس آج ہوگا قرض منظوری کی امید وزیر خزانہ

قرض کی لازمی شرائط پوری کرنے میں تعاون پر دیرینہ دوست ممالک چین اور سعودیہ کے تعاون کے مشکور ہیں، محمد اورنگزیب


News Agencies September 25, 2024
(فوٹو: فائل)

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ آئی ایم ایف کے آج ہونے والے بورڈ اجلاس میں 7 ارب ڈالر کا قرض پروگرام منظور ہو جائے گا جس کے بعد بھی ٹیکس، توانائی اور ادارہ جاتی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل جاری رکھیں گے۔

چینی سفارتخانے کے اشتراک سے ایک مباحثے سے ویڈیو لنک خطاب میں انہوں نے کہا کہ قرض کی لازمی شرائط پوری کرنے میں تعاون پر دیرینہ دوست ممالک چین اور سعودیہ کے تعاون کے مشکور ہیں۔

اصلاحاتی ایجنڈے اور حکومتی پالیسیوں سے ملک میں میکرو اکنامک استحکام آرہا ہے، حکومت اندرونی قرضے نہیں لینا چاہتی، بینک نجی شعبے کو قرضے دے۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی انضمام کے لیے سی پیک میں شامل ہونے کا یہ صحیح وقت ہے، سی پیک کا پہلا مرحلہ انفراسٹرکچر کی ترقی اور دوسرا انفرسٹرکچر سے مستفید ہونے کے لیے ہے، چین سے سرمایہ کاری کے ساتھ ٹیکنالوجی بھی آئے گی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ علاقائی مشترکہ منصوبوں کے لیے ایک ارب ڈالر کے فنڈ پر پاک چین اور سعودی پاک سرمایہ کاری کمپنیاں پہلے ہی کام شروع کر چکی ہیں۔

چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک چین تعلقات کو مزید بنانے کے خواہاں ہیں، مباحثے میں ملنے والی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے، ہمیں ترقی کا عمل اپنے ہاتھ میں رکھنے اور مثبت نتائج کے حصول کے لیے دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں