نان پروٹیکٹڈ بجلی صارفین کو ریلیف 30 ستمبر سے ختم

یکم اکتوبر سے ان صارفین کا بنیادی ٹیرف 7.12 فی یونٹ بڑھ جائے گا


News Agencies September 25, 2024
(فوٹو: فائل)

30 ستمبر سے200 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین بجلی کیلیے 3 ماہ کا حکومتی ریلیف ختم ہو جائے گا، یکم اکتوبر سے ان صارفین کا بنیادی ٹیرف 7.12 فی یونٹ بڑھ جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 100یونٹ تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف7.11 روپے اضافے سے23.59 روپے، 101 سے 200 یونٹ تک کے نان پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 7.12 روپے اضافہ سے30.07 روپے ہو جائے گا۔ نیز 1 سے 100یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 3.95 روپے اضافہ سے 11.69 روپے، 101سے 200 یونٹ تک کے پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف4.10 روپے اضافہ سے 14.16 روپے ہو جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ ماہانہ 50ی ونٹ تک کے لائف لائن صارفین کیلیے فی یونٹ ٹیرف 3.95 روپے، 51 سے100 یونٹ ماہانہ تک کے لائف لائن صارفین کیلیے فی یونٹ ٹیرف 7.74 روپے برقرار رہے گا۔

ذرائع نے کہا کہ وفاقی حکومت نے جولائی2024 میں بجلی کا بنیادی ٹیرف 7.12روپے فی یونٹ تک بڑھاتے وقت ماہانہ 200 یونٹ تک والے صارفین کو 3 ماہ کیلیے استثنیٰ دیا تھا،اس کیلئے50 ارب روپے سبسڈی دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں