رٹائرڈ ججز کو ایڈہاک پر نہیں لگانا چاہیے ایمل ولی خان

سب کو پتا ہے ان ججز کو کون تعینات کرواتا ہے


کورٹ رپورٹر September 26, 2024
(فوٹو: فائل)

صدر عوامی نیشنل پارٹی ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تمام اداروں کو اپنے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے، رٹائرڈ ججز کو ایڈ ہاک پر نہیں لگانا چاہیے، سب کو پتا ہے ان ججز کو کون تعینات کرواتا ہے، ہم نے افغانستان میں، بھارت میں اور چین میں مداخلت کی جسکی وجہ سے ہمیں ہی نقصان اٹھانا پڑا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیشنل لائرز فورم کی حلف برداری تقریب میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ایمل ولی خان نے کہا کہ اس تاریخی بار میں پہلی بار این ایل ایف کی حلف برداری میں شریک ہوا ہوں، کراچی پاکستان کا وہ گلدستہ ہے جو پورے پاکستان میں کہیں موجود نہیں ہے، ہماری 3 نسلیں ایک ہی وقت میں جیل میں قید تھے۔

رٹائر ججز اور ایڈ ہاک ججز کو اپائنٹ نہیں ہونا چاہیے یہ بھی نہیں ہونا چاہیے کہ ہائیکورٹ کے وکیل کو ڈائریکٹ جج تعینات کردیا جاتا ہے، سب کو پتا ہے ان ججز کو کون تعینات کرواتا ہے۔

تقریب سے کراچی بار کے صدر عامر نواز وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترمیم کی مختلف ڈرافٹ ملے تھے جس کے مستند ہونے کی تصدیق نہیں، ججز کی عمر کے تعین کے حوالے سے بھی باتیں پتا چل رہی ہیں اگر کسی قابل جج کی عمر میں ریلیف دیا جاتا ہے تو ایسا ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں