عزیر بلوچ کے بھائی زبیر کیخلاف مقدمے کی مدعی ارشد پپو کی اہلیہ کو ڈھونڈنے کا حکم

مدعی مقدمہ ارشد پپو کی اہلیہ نے رہائش تبدیل کرلی


ناصر بٹ September 26, 2024
مدعی مقدمہ ارشد پپو کی اہلیہ نے رہائش تبدیل کرلی

سندھ ہائیکورٹ نے ارشد پپو قتل کیس میں گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ سمیت دیگر کی درخواست ضمانت پر تفتیشی افسر کو مدعی مقدمہ کی تلاش جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ارشد پپو قتل کیس میں گینگ وار سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ سمیت دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

سرکاری وکیل نے مؤقف دیا کہ مدعیہ مقدمہ کو نوٹس جاری کیا تھا۔ مدعی مقدمہ ارشد پپو کی اہلیہ نے رہائش تبدیل کرلی ہے۔ نوٹس مدعی مقدمہ کو موصول نہیں ہوسکا ہے۔

وکیل صفائی نے مؤقف اپنایا کہ ٹرائل کورٹ میں تفتیشی افسر کی رپورٹ پہلے سے موجود ہے کہ مدعی نہیں مل رہی ہے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو مدعی مقدمہ کی تلاش جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 3 ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں