کھیلوں کی سیاست میں ملوث افسران کو برطرف کردیں گے رانا ثنا اللہ

ماضی میں فٹبال فیڈریشن میں دنگے فساد ہونے کے باعث فیفا نے پابندی عاٸد کی تھی، مشیر وزیراعظم


Zulfiqar Baig September 26, 2024
فوٹو: ایکسپریس ویب

وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوباٸی رابطہ و سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزارت اور اسپورٹس بورڈ کا جو افسر کھیلوں کی سیاست میں ملوث پایا گیا اسے برطرف کردینگے۔

نیشنل جونیٸر ہاکی چیمپٸین شپ کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا للہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں فٹبال فیڈریشن میں دنگے فساد ہونے کے باعث فیفا نے پابندی عاٸد کی تھی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قومی کھیل ہاکی کی بحالی اور ترقی کیلٸے ہر ممکن اقدامات کریں گے، حکومت اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کی ذمہ داری ہے کہ سپورٹس فیڈریشنز اور کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے بقایاجات ہیں تو انہیں ضرور ادا کیا جاٸیگا۔ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے سب اسکی بہتری چاہتے ہیں، ہاکی نے عالمی سطح پر پاکستان کو اعزازات سے نوازا ہے، بدقسمتی سے چند سالوں سے ہاکی میں خوشی کے لمحات نہیں مل سکے۔

دریں اثنا 37 ویں نیشنل جونیٸر ہاکی چیمپٸین شپ میں کسٹمز نے پہلے میچ میں سندھ اے کو 0-15 گولز سے شکست دے دی، کسٹمز کے عبد القیوم نے پانچ ، علی حمزہ چار، سمیع اللہ نے دو گول کٸے۔

دوسرے میچ میں پولیس نے پنجاب وائٹس کو 2-6 گولز سے شکست دی۔ محمد حماد نے تین، محمد عمر نے دو گول کیے۔ تیسرے میچ میں پنجاب بلیوز نے بلوچستان کو 0-7 گولز سے شکست دی۔ چوتھے میچ میں واپڈا نے خیبر پختونخوا اے کو 0-7 گولز سے ہرایا۔

پانچ اکتوبر تک کھیلے جانیوالے ایونٹ میں سولہ ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ چیمپٸین شپ کے کوارٹر فاٸنلز دو، سیمی فاٸنلز چار، فاٸنل پانچ اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں