امراض قلب کی آگاہی سے متعلق کانفرنس کا انعقاد

کانفرنس میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے ماہرین نے شرکت کی


Staff Reporter September 26, 2024

امراض قلب کی آگاہی سے متعلق عالمی دن کی مناسبت سے کراچی پریس کلب میں ایک کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

کراچی پریس کلب میں عوام الناس کے لیے منعقد ہونےو الی کانفرن کا مقصد دل کے امراض سے متعلق اگاہی ان کی روک تھام بروقت تشخیص اور مساوی علاج کی سہولیات کا حصول ہے۔

اس حوالے سے امراض قلب سے تعلق رکھنے والے قومی اور بین الاقوامی سطح کے ماہرین امراض قلب سرکاری حکام اور مقامی تنظیموں کے نمائندوں نے کانفرنس میں شرکت کی۔

پریس کانفرنس میں دل کے امراض کی بڑی وجوہات میں کولیسٹرول کا بڑھنا ،ہائی بلڈ پریشر، تمباکو نوشی ،غیر متحرک طرز زندگی، ذیابیطس، موٹاپہ اور مضر صحت خوراک کو قرار دیا گیا۔ ساتھ ساتھ طرز زندگی میں تبدیلیوں کو دل کی بیماری سے بچاؤ کے لیے اجاگر کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق روزانہ 30 منٹ کی ورزش/ چہل قدمی، ذہنی دباؤ سے بچاؤ، تمباکو نوشی ترک کرنا ،کھانوں میں پھل اور سبزیوں کا مناسب استعمال ،مضر صحت کھانو ں سے پرہیز ،متناسب وزن دل کی بیماریوں سے بچاؤ میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتے ہیں۔

امراض قلب کی اگاہی کے حوالے سے سرل کمپنی لمیٹڈ کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر راشد سعید صاحب نے سرل کی سوسائٹی اور عوام کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سرل مفاد عامہ کے لیے ان پروگراموں میں پیش پیش ہے اور ان امراض کے لیے بہترین کوالٹی ادویات پاکستانی عوام کو فراہم کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔