پا کستان معاشی بحالی راستے پر گامزن شہبازحکومت سے گہرے تعلقات ڈونلڈ لو

پاکستان جس معاشی بحالی سے گزر رہا ہے اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملا


خبر ایجنسی September 27, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

امریکا کے اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے جنوبی و وسطی ایشیا امور ڈونلڈ لو نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی بحالی کے راستہ پر گامزن ہے،ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ ہمارا پاکستان کی عوام کے ساتھ گہرا تعلق ہے۔

پاکستان جس معاشی بحالی سے گزر رہا ہے اس سے ہمیں بہت حوصلہ ملا، معیشت کی بحالی تمام پاکستانیوں کے لیے فائدہ مند ہے۔

ڈونڈلو نے کہا کہ ان کی پاکستانی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جس میں معاشی منصوبے اور اصلاحات سے متعلق جاننے کا موقع ملا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں