آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی منظوری ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا

ڈالر کے انٹربینک ریٹ 07پیسے کی کمی سے 277روپے 63پیسے کی سطح پر بند ہوئے


Ehtisham Mufti September 27, 2024
فوٹو: فائل

آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی منظوری ملنے کے بعد جمعہ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی منظوری ملنے کے بعد چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے پاکستان کے لیے مزید قرض فراہم کرنے پر رضامندی کی اطلاعات اور آئی ایم ایف سے ایک ارب 03کروڑ ڈالر کی قسط موصول ہونے سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10ارب ڈالر سے متجاوز ہونے جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعہ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 07پیسے کی کمی سے 277روپے 63پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔

اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 15پیسے کی کمی سے 280روپے 15پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔