بھکاریوں کو سعودیہ بھجوانے کا مقدمہ کالعدم قرار دینے کی درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس

ٹریول ایجنٹ ٹکٹ بکنگ کروا سکتا ہے، ویزا دلوانا درخواست گزار کی ذمے داری نہیں ہے، وکیل کا عدالت میں مؤقف


کورٹ رپورٹر September 28, 2024
(فوٹو: فائل)

سندھ ہائیکورٹ نے عمرے کی آڑ میں بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے کا مقدمہ کالعدم قرار دینے سے متعلق ٹریول ایجنٹ کی درخواست پر ایف آئی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔


جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو عمرے کی آڑ میں بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے کا مقدمہ کالعدم قرار دینے سے متعلق ملتان کے ٹریول ایجنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے استفسار کیا کہ بتایا جائے درخواستگزار پر الزام کیا ہے؟


دراخواستگزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے ٹریول ایجنٹ محمد عطا پر مقدمہ درج کیا ہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے الزام لگایا گیا ہے کہ کچھ افراد کو عمرہ نہیں بلکہ بھیک مانگنے کے لیے سعودی عرب بھیجا جاتا تھا۔ ٹریول ایجنٹ کو 5 بھکاریوں کو ویزا دلوانے کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے۔


وکیل کے مطابق محمد عطا ٹکٹ بک کروا کر دے سکتا ہے مگر ویزا دلوانا ٹریول ایجنٹ کی ذمے داری نہیں ہے۔ بھکاریوں کو سعودی عرب بھیجنے کے لیے الزام پر درخواستگزار کیخلاف 2 مقدمات ملتان میں درج کیے گئے تھے۔ محمد عطا دونوں مقدمات میں بری ہوگیا ہے، کراچی میں درج مقدمہ کالعدم قرار دیا جائے۔


بعد ازاں عدالت نے ایف آئی اے اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں