انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کیلیے متحدہ بزنس فورم کا 31 اکتوبر تک توسیع کا مطالبہ

تاجر برادری اور صنعت کاروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے انہیں سہولیات دی جائیں ذہنی آزمائش میں نہ ڈالا جائے


Staff Reporter September 28, 2024
فوٹو- فائل

متحدہ بزنس فورم کے اراکین نے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کروانے کے لیے مزید ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کر دیا۔

اراکینِ متحدہ بزنس فورم نے کہا کہ ملک کی معاشی ناگفتہ بہ صورتِ حال پر انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ اور متعلقہ وزارت تاجر برادری اور صنعت کاروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لئے انہیں سہولیات فراہم کرے نہ کہ انہیں کسی ذہنی آزمائش میں ڈالا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نیٹ کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لئے ٹھوس اور جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے جس سے عوام الناس کو سمجھنے اور اپنانے میں آسانی ہو۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔