برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر پر بحث کی حمایت کردی

ہاؤس آف کامنز کے 17 ارکان کو درخواست دی گئی ہے کہ وہ بزنس کمیٹی سے مسئلہ کشمیر پر بحث کرنے کے لیے تاریخ کا اعلان کریں


آن لائن July 15, 2014
ہاؤس آف کامنز کے 17 ارکان کو درخواست دی گئی ہے کہ وہ بزنس کمیٹی سے مسئلہ کشمیر پر بحث کرنے کے لیے تاریخ کا اعلان کریں ۔ فوٹو: فائل

برطانوی اراکین پارلیمنٹ و دیگر سیاسی جماعتوں نے پارلیمنٹ میں کشمیر پر بحث کی حمایت کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث کرنے کے سلسلے میں سرگرمیاں عروج پر ہیں، ہائوس آف کامنز کے 17ارکان کو درخواست دی گئی ہے کہ وہ بزنس کمیٹی سے مسئلہ کشمیر پر بحث کرنے کے لیے تاریخ کا اعلان کریں جبکہ ممبران پارلیمنٹ اور دوسری سیاسی پارٹیوں نے ہائوس آف کامنز میں بحث کی حمایت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں