ساف انڈر17 چیمپئن شپ 2024 دلچسپ مقابلے میں پاکستان کو سیمی فائنل میں شکست
شوٹ آؤٹ میں ایک موقعہ پر مقابلہ 7-7 سے برابر تھا، تاہم پاکستان نے 8 ویں پنالٹی ضائع کردی
پاکستان کا ساف انڈر 17 چیمپئن شپ 2024 کے سیمی فائنل میں سفر ختم ہوگیا، سیمی فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلادیش کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی ایشیا کے سات مما لک کے درمیان بھوٹان کے شہر تھمپومیں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل کے لیے ہونے والے مقابلے میں بنگلادیش نے پاکستان کوپنالٹی شوٹ آؤٹ میں 8-7 سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔
میچ کے 32ویں منٹ میں محمد شہاب احمد نے عمدہ گول کر کے پاکستان کو سبقت دلوائی،کھیل کے 62 ویں منٹ میں اعبدالرحمٰن نے ملنے والی پنالٹی پر گول کر کے پاکستان کو 0-2 کی سبقت دلوادی،تاہم بنگلادیش نے 74 ویں منٹ اور پھر 94 ویں منٹ میں گول کر کے مقابلہ2-2 کی برابری میں تبدیل کردیا۔
مزید پڑھیں: ساف انڈر 17 چیمپین شپ؛ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
شوٹ آؤٹ میں ایک موقعہ پر مقابلہ 7-7 سے برابر تھا، تاہم پاکستان نے 8 ویں پنالٹی ضائع کردی اور بنگلہ دیش نے گول کرکے فتح اپنے نام کرلی۔
پیر کوفائنل دفاعی چیمپیئن بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے نیپال کو شکست سے ہمکنار کیا۔