انقلاب کا اعلان کرتا ہوں اب گولی کا جواب گولی سے ملے گا وزیراعلیٰ کے پی

ادارے اگر عوام کی آواز نہیں سن سکتے تو پھر ایک طرف ہو جائیں، علی امین گنڈاپور


احتشام بشیر September 29, 2024
فوٹو: اسکرین گریب

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں اب انقلاب کا اعلان کرتا ہوں کیونکہ انقلاب کے علاوہ کوئی راستہ نہیں لہٰذا اب گولی کا جواب گولی، شیل کا شیل اور اور لاٹھی کا جواب لاٹھی سے ملے گا۔

راولپنڈی میں احتجاج کے بعد رات گئے جاری ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم پر ظلم کیا گیا، چادر و چار دیواری کو پامال کیا گیا لیکن ہم نے ملک کے لیے اف تک نہیں کی۔ احتجاج میں ہم پر گولیاں برسائی گئیں، شیل مارے گئے اور لاٹھیاں برسائیں گئیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر تین کلو میٹر پر پنجاب کی پولیس شیل اور گولیاں مارتے رہے، ہمارے تین کارکنوں کو گولیاں لگیں اور 50 سے زائد کارکن شیل سے زخمی ہوئے، پنجاب پولیس ہمارے ہتھے چڑھے لیکن ہم نے انھیں ریسکیو کیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اب اصلاح کے لیے میرا آخری پیغام ہے اور اداروں کو بھی پیغام ہے کہ عوام کی آواز نہیں سن سکتے یا رائے کا احترام نہیں کر سکتے تو پھر ایک طرف ہوجائیں، عوام کا فیصلہ عوام کو کرنے دیں، سیاسی فیصلے سیاسی لوگوں کو کرنے دیں بیچ میں نہ آئیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اب کوئی چلائے گا تو گولی کھائے گا، ہم ایک شیل ایک لاٹھی کے بدلے 10 شیل اور 10 لاٹھیاں برسائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں