مشرق وسطی میں کشیدگی خام تیل کی قیمتوں میں 094 فیصد اضافہ ریکارڈ
اگر خطے میں کشیدگی بڑھتی ہے تو آئندہ دنوں میں تیل کی سپلائی لائنز میں مزید تعطل کا خدشہ ہے
مشرق وسطی میں جاری تنازع اور کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان پر اسرائیلی حملے کے بعد خام تیل کی قیمت میں 0.94 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں برینٹ آئل کی قیمت بڑھ کر 72.27 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔
مشرتق وسطی کی صورت حال نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ ماہرین کے مطابق اگر خطے میں کشیدگی بڑھتی ہے تو آئندہ دنوں میں تیل کی سپلائی لائنز میں مزید تعطل کا خدشہ ہے، جس سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے۔