کراچی میں جرمن اسکول کی ایک لاکھ مربع گز زمین سے قبضہ ختم کروانے کا حکم

چیف سیکریٹری سندھ ماہر تعلیم کے ساتھ کمیٹی تشکیل دیں، ہائی کورٹ


کورٹ رپورٹر September 30, 2024
چیف سیکریٹری سندھ ماہر تعلیم کے ساتھ کمیٹی تشکیل دیں، ہائی کورٹ

سندھ ہائیکورٹ نے جرمن اسکول اورنگی ٹاؤن کی ایک لاکھ مربع گز زمین پر قبضے کیخلاف درخواست پر چیف سیکریٹری کو اراضی سے قبضہ ختم کروانے کا حکم دیدیا۔

جسٹس صلاح الدین پہنور کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو جرمن اسکول اورنگی ٹاؤن کی ایک لاکھ مربع گز زمین پر قبضے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے مؤقف دیا کہ جرمن اسکول کی زمین پر سرکاری سرپرستی میں قبضہ ہورہا ہے۔ انڈس اسپتال نے جگہ پر اسپتال اور کالج بنانے کی تجویز کے ایم سی کو دے رکھی ہے۔

عدالت نے چیف سیکریٹری کو اراضی سے قبضہ ختم کروانے کا حکم دیدیا اور ریمارکس دیئے کہ چیف سیکریٹری سندھ ماہر تعلیم کے ساتھ کمیٹی تشکیل دیں جو مذکورہ پلاٹ کے تعلیمی مقاصد کے لئے استعمال سے متعلق اپنی سفارشات پیش کرے۔ کمیٹی مذکورہ پلاٹ کو لیز پر حاصل کرنے والوں کو متبادل فراہم کرنے سے متعلق بھی طے کرے اور 3 ماہ میں اپنا کام مکمل کرکے عملدرآمد رپورٹ پیش کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں