ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر تنزلی سے دوچار

اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 279 روپے 84 پیسے کی سطح پر بند ہوئی


Ehtisham Mufti October 01, 2024
(فوٹو : فائل)

حکومت کی جانب سے 2.52فیصد کی خوش کن معاشی نمو کے اعدادوشمار کے اجراء، چائنیز کمپنی سائنو شور کی جانب سے پاکستان کی ایک ریفائنری کے لیے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ پر رضامندی جیسے عوامل کے باعث ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں منگل کو بھی ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک مشن کی حکومتی اداروں کی نجکاری سے متعلق حکمت عملی کے ساتھ نجکاری کی فنانسنگ حکمت مرتب کرنے سے مستقبل میں نئے انفلوز کی امیدوں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا۔

ایک موقع پر ڈالر کی قدر 24 پیسے کی کمی سے 277 روپے 47 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 03 پیسے کی کمی سے 277 روپے 68 پیسے کی سطح پر بند ہوئے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 10پیسے کی کمی سے 279روپے 84 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔