شہریوں کو ڈیجیٹل پولیسنگ خدمات کی فراہمی کیلیے پنجاب پولیس کا ایک اور پراجیکٹ مکمل

صوبے میں سو سے زائد خدمت مراکز ڈیجیٹلائزڈ سروس فراہم کر رہے ہیں آج ایک نئے مرکز کا افتتاح کر دیا گیا، آئی جی پنجاب


سید مشرف شاہ October 01, 2024
فوٹو- ایکسپریس نیوز

پنجاب بھر میں شہریوں کو ڈیجیٹل پولیسنگ خدمات کی فراہمی کے لیے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوئے آصل رائے ونڈ روڈ پر اسٹیٹ آف دی آرٹ پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب کی قیادت میں اے ایس پی کاہنہ معاذ الرحمن نے فیتہ کاٹ کر نجی ہاؤسنگ اسکیم کے تعاون سے بنائے گئے خدمت مرکز کا افتتاح کیا یہ پولیس خدمت مرکز جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق صوبہ بھر میں 100 سے زائد خدمت مراکز شہریوں کو پولیسنگ کی ڈیجیٹلائزڈ خدمات فراہم کر رہے ہیں اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت میں آج 19ویں پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا گیا جبکہ اس سے قبل 18 خدمت مرکز فعال ہیں۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہ بتایا کہ رواں سال 18 لاکھ ، 86 ہزار 360 شہری پولیس خدمت مراکز سے 14 سے زائد سروسز حاصل کر چکے ہیں جن میں پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ، پولیس ویریفیکیشن، لائسنس کی تجدید ، کرایہ داری اندراج سمیت دیگر خدمات شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے جدید خدمت مرکز سے لاہور کے مضافاتی علاقوں کے شہریوں کو سہولت میسر آئے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔