کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ

ہواؤں کی رفتار34 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی، محکمہ موسمیات


Staff Reporter October 03, 2024
فوٹو: فائل

شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کوشہرمیں معمول سے تیزسمندری ہوائیں چلیں جن کی زیادہ سے زیادہ رفتار 39 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی تاہم بیشتر وقت چلنے والی ہواؤں کی رفتار34 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ تند و تیز ہواؤں کی وجہ سے تیزدھوپ کی تمازت کم محسوس کی گئی تاہم درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو شہرکا مطلع جزوی ابرآلود ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ دوروزکے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ صوبے کے بیشترعلاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں