کراچی میں نوجوان کی خود کو گولی مار کر خودکشی

متوفی کی شناخت 17 سالہ زاہد کے نام سے کی گئی


Staff Reporter October 05, 2024
(فوٹو: فائل)

منگھوپیر اجتماع گاہ کے قریب گھر میں نوجوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

منگھوپیر کے علاقے اجتماع گاہ گیٹ نمبر ایک مہران سٹی کے قریب گھر میں فائرنگ کے واقعہ میں نوجوان جاں بحق ہوگیا ۔

ایس ایچ او منگھوپیر غلام حسین کورائی نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 17 سالہ زاہد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں اہلخانہ نے واقعہ خود کو گولی مار کر خودکشی کا بتایا ہے جبکہ متوفی کی لاش عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی اور اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں