سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

سندھ ہائیکورٹ میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف نازیبا تقریر کے الزام میں ملوث راجہ اظہر کی حفاظتی ضمانت پر سماعت ہوئی


کورٹ رپورٹر October 05, 2024
فوٹو: فائل

سندھ ہائیکورٹ نے مہنگائی کے معاملے پر احتجاج میں قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف نازیبا تقریر کے الزام میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

ہائیکورٹ میں مہنگائی کے معاملے پر احتجاج میں قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف نازیبا تقریر کے الزام میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر کی حفاظتی ضمانت پر سماعت ہوئی۔

وکیل نے موقف دیا کہ درخواستگزار باقاعدگی سے متعلقہ عدالت میں پیش ہوتا رہا ہے گزشتہ سماعت پر ایک ہی روز میں دو عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم ہوا تھا جس کی وجہ سے راجہ اظہر ایک عدالت میں پیش نہیں ہوسکے اور درخواست ضمانت مسترد کردی گئی۔

درخوادتگزار کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس مقدمے میں گرفتاری کا اندیشہ ہے لہٰذا حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

عدالت عالیہ نے راجہ اظہر کی 7 یوم کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں