ہاکس بے میں پکنک کیلئے جانے والے ایک ہی خاندان کے 4 افراد ڈوب کر جاں بحق

سمندر سے دو بہنوں اور ایک بھائی کی لاش نکال کر لواحقین کے حوالے کردی گئی ہیں، پولیس


طحہ عبیدی October 05, 2024
سمندر سے تین لاشیں نکال لی گئی ہیں اور ایک کی تلاش جاری ہے—فوٹو: فائل

ہاکس بے منوڑا کے قریب پکنک کے لیے جانے والے ایک ہی خاندان کے دو خواتین سمیت چار افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

حکام کے مطابق ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے منوڑا کے قریب سمندر میں نہانے والے چار افراد ڈوب گئے اور واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس ریسکیو اور غوطہ خوروں سمیت موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی شروع کردی اور چندگھنٹوں بعد رضاکاروں نے ڈوبنے والی دو لڑکیوں اور ایک نوجوان کی لاش سمندر سے نکال لی۔

انہوں نے کہا کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا اور ان کی شناخت 24 سالہ معاذ، 20 سالہ حفصہ اور حبا کے ناموں سے ہوئی جبکہ چوتھے شخص کی لاش نہیں مل سکی جس کی شناخت 24 سالہ غلام مصطفی کے نام سے بتائی جا رہی ہے اور سمندر سے نکالی جانے والی لاشیں بھائی اور بہنوں کی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق سمندر میں ڈوبنے والے چوتھے شخص کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق سمندر میں ڈوبنے والے نوجوان کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 9 دستگیر فرزانہ دواخانہ کے قریب کے رہائشی تھے اور تمام افراد پکنک کے لیے منوڑا کے ساحل پر آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد تینوں لاشیں لواحقین کے حوالے کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں