جے شنکر کا دورہ پاکستان محسن نقوی کیساتھ کرکٹ ڈپلومیسی پر تبادلہ خیال کا امکان
بھارتی آفیشل کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں اور آئی سی سی وفود کے دوروں پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد کے حوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس اہم ثابت ہو سکتا ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر بھی شرکت کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کی بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات میں کرکٹ ڈپلومیسی پر بھی تبادلہ خیال ہو سکتا ہے۔ مجوزہ اور ممکنہ ملاقات میں محسن نقوی بھارتی ٹیم کو فراہم کی جانے والی سیکیورٹی، پروٹوکول اور دوسرے اہم نکات پر بات کریں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی سے قبل روایتی حریفوں کے دو بڑوں کی ملاقات کا امکان
بھارتی آفیشل کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں اور آئی سی سی وفود کے دوروں پر بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔ محسن نقوی بھارتی وزیر خارجہ کو چیمپیئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کی بھی دعوت دیں گے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ اسٹیڈیم اَپ گریڈیشن کا کام کتنا ہوا؟ محسن نقوی پہنچ گئے
پاکستان نے 19 فروری سے 9 مارچ تک چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کی میزبانی کرنی ہے جس کے لیے بھارتی بورڈ نے پاکستان میں ٹیم بجھوانے کو حکومتی اجازت سے مشروط کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے منفی پروپیگنڈا پھیلانا شروع کردیا
پاکستان نے گزشتہ برس بھارت میں منعقدہ آئی سی سی ورلڈکپ میں شرکت کی تھی۔ رولز کے مطابق آئی سی سی ایونٹ کے میزبان ملک جاکر کھیلنا ہر ٹیم کے لیے ضروری ہوتا ہے۔