ملک میں نہ امن ہے نہ جمہوریت معیشت بھی درست سمت نہیں جارہی فضل الرحمان

چینی شہریوں پر حملہ افسوس ناک ہے، جے یو آئی برادر چائنا ملک کے غم میں برابر کی شریک ہے، سربراہ جے یو آئی


کورٹ رپورٹر/ October 07, 2024
(فوٹو : فائل)

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ چینی شہریوں پر حملہ افسوس ناک ہے، ملک میں نہ امن ہے اور نہ جمہوریت ہے اور نہ معیشت درست سمت جا رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی حملے میں چینی اور پاکستانی شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ برادر ملک چائنا کے شہریوں پر حملہ افسوس ناک ہے، ملک میں نہ امن ہے اور نہ جمہوریت ہے اور نہ معیشت درست سمت جا رہی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عرصہ دراز سے ملک میں امن وامان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، واقعے کی تحقیقات کرکے مجرموں کو فوری سزا دی جائے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ بردار ملک سے تعزیت کرتا ہوں، جے یو آئی برادر چائنا ملک کے غم میں برابر کی شریک ہے،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں