لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو غیرملکی پرواز سے وطن لانے کا فیصلہ
اگلے 48 گھنٹوں میں غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے 180 پاکستانی وطن واپس پہنچیں گے، سول ایوی ایشن
لبنان میں پھنسے پاکستانیوں کو غیر ملکی ایئرلائن کے ذریعے وطن واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اسرائیل کی جانب سے خانہ جنگی کا شکار ملک لبنان سے پاکستانیوں کے انخلا کے لئے خصوصی پرواز کی اجازت دے دی۔
سول ایوی ایشن نے تصدیق کی کہ غیر ملکی ائیرلائن شام ونگز پاکستانیوں کو لائے گی، شام ونگز کو ایک خصوصی پرواز کی اجازت دے دی گئی ہے اور ائیربس 320 طیارے سے 180پاکستانیوں کو لبنان سے پاکستان پہنچایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران شام ونگز ائیرلائن پاکستانیوں کو لبنان سے پاکستان لائے گی، لبنان میں تعینات سفیر کو پرواز کی اجازت کے متعلق بھی ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آگاہ کردیا گیا ہے۔