پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد کی مشترکہ کاروائی اٹلی سے 3 کم سن بچے بازیاب
بچوں کا والد زبیر بیوی سے جھگڑ کر 06 برس قبل تینوں بیٹوں کو زبردستی اپنے ساتھ اٹلی لے گیا تھا
پنجاب پولیس اور انٹرپول اسلام آباد نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے اٹلی سے 3 کم سن بچوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بچوں کی والدہ نےحافظ آباد تھانہ ونیکے تارڑ میں خاوند پر بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا جبکہ بچوں کا والد زبیر بیوی سے جھگڑ کر 06 برس قبل تینوں بیٹوں کو زبردستی اپنے ساتھ اٹلی لے گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق بچوں کی والدہ نے لاہور ہائیکورٹ میں بچوں کی بحفاظت واپسی کے لیے رٹ دائر کر رکھی تھی پنجاب پولیس اسپیشل آپریشن سیل انٹرپول سے بچوں کا ییلو نوٹس جاری کروا کر امیگریشن ریکارڈ میں کوائف اپ ڈیٹ کروائے گئے،
6 برس بعد اٹلی سے واپسی پر بچوں کو لاہور ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا، بازیاب ہونے والوں میں خاقان بشیر، حسین بشیر اور اشعل بشیر شامل ہیں۔