لاہور ای چالاننگ میں سینچری مکمل کرنے والی گاڑی کو دھر لیا گیا بھاری جرمانہ عائد
کار ڈرائیور نے80مرتبہ ٹریفک سگنل، 19مرتبہ لین لائن،09 مرتبہ سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کی تھی
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کےخلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا، ای چالاننگ میں سینچری مکمل کرنے والی گاڑی کو دھر لیا گیا جس پر 50 ہزار سے زائد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کا کہنا ہے کہ اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنا ہوگی، مال روڈ پر 108 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو دھر لیا گیا، کار ڈرائیور نے80مرتبہ ٹریفک سگنل، 19مرتبہ لین لائن،09 مرتبہ سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز سے مستفید نہیں ہوسکتے ای چالان نادہندہ ہونے کی صورت میں ڈرائیونگ لائسنس،کریکٹر سرٹیفکیٹ، ویری فیکشن و دیگر 14 سہولیات میسر نہیں ہوں گی جبکہ ای چالان سے بچنے کے لیے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کےخلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔