غزہ اور لبنان متاثرین کیلیے وزیر اعظم امدادی فنڈ قائم

وزارت خزانہ کا سرکلر جاری، فنڈ کے لیے تین اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں


Irshad Ansari October 11, 2024
(فوٹو: فائل)

وفاقی حکومت نے غزہ اور لبنان متاثرین کے لیے وزیر اعظم امدادی فنڈ قائم کر دیا ہے جس کے تحت تین اکاؤنٹس کھولے گئے ہیں۔

اس حوالے سے وزارت خزانہ نے سرکلر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق اندرون ملک و بیرون ملک اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل بینک آف پاکستان سمیت تمام شیڈول بینکوں کی برانچز غزہ اور لبنان متاثرین کے لیے وزیر اعظم امدادی فنڈ کے لیے رقوم و عطیات وصول کریں گی۔

وزیراعظم ریلف فنڈ کے تحت رقوم و عطیات وفاقی حکومت کے پبلک اکاؤنٹ کے تین ہیڈز میں جمع ہوں گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم ریلف فنڈ کے تحت بڑا ہیڈجی 12 اسپیشل ڈیپاذٹ فنڈ جبکہ چھوٹاجی 121 ہیڈ ریلیف فنڈ اور جامع و تفصیلی ہیڈ جی 12169 وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے غزہ اور لبنان شامل ہیں۔

وزیر اعظم امدادی فنڈ کے تحت کھولے گئے اکاؤنٹس اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو اسلام آباد کے تحت مینٹین کیے جائیں گے۔ وزیراعظم ریلیف فنڈ کی ایڈمنسٹریشن کے معاملات وزارت خزانہ کی مشاورت سے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی اے) کی جانب سے چلائے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں